وزیر اعلی کیجریوال نے انتخابات کے وقت دہلی کے عوام سے بجلی، پانی مفت دینے کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔ وہیں دوبارہ وزیر اعلی کیجریوال کو اقتدار میں رکھنے والے عوام اب پانی کے منتظر ہیں۔ جنوبی دہلی کے چھترپور کی بات کریں تو آج بھی لوگ پانی کے لیے در در کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
چھتر پور میں لوگ پانی کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
دہلی کے ہر رہائشی کو پانی دینے والے کیجریوال حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھلتی نظر آ رہی ہے۔ جنوبی دہلی کے چھتر پور میں لوگ پانی کے ایک ایک قطرے کے لیے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
چھتر پور میں لوگ پانی کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
چھترپور کی امبیڈکر نگر کالونی کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہاں پانی کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ یہ کنکشن بنے برسوں ہوگئے ہیں، لیکن پانی شروع نہیں ہوا ہے اور یہاں پانی کے ٹینکر کی سہولت موجود نہیں ہے۔
مقامی لوگ دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ اس شدید گرمی میں ان کا سارا دن صرف پانی ڈھونے میں ہی لگ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔