ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی کے دل کہے جانے والے کناٹ پلیس میں ایک حیرت انگیز نظارہ کیا، سنسد مارگ پر کبوتروں کا غیر معمولی ہجوم۔ کبوتروں کا یہ ہجوم کوئی عام بات نہیں، غٹرغوں کرتے ہوئے کبوتروں کا اجتماعی طور پر غٹرغوں کرنا اور ان کی آواز سیدھے کانوں تک پہنچنا حیران کن ہے۔
کناٹ پلیس میں کبوتروں کی غٹرغوں غٹرغوں کی آواز - کناٹ پلیس میں کبوتروں کی غٹرغوں
لاک ڈاون کے دوران پرندوں کی زندگی کے کئی خوشگوار پہلو سامنے آرہے ہیں۔ چڑیوں کی چہچہاٹ تو بڑھ ہی گئی وہیں ساتھ ساتھ کبوتروں کے آشیانے بھی وسیع ہورہے ہیں۔ اب شاہراہوں پر کبوتروں کی غٹرغوں کی آواز صاف سنائی دیتی ہے اور جب کبوتروں کا اژدھام ہو تو پھر غٹرغوں کی صدا مزید بلند ہوجاتی ہے۔

پروین کمار اروڑہ جو ہر روز اپنے اسکوٹر پر کبوتروں کو پانی دینے کے لیے پانی کی کین لے کر آتے ہیں، کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شاید لوگوں نے چھتوں پر پرندوں کے لئے کھانا رکھنا بند کردیا ہے، اسی لیے سڑکوں پر کبوتروں کی اتنی بھیڑ ہورہی ہے۔ ان کے مطابق دیگر مقامات پر بھی کبوتروں کو ہجوم بڑھ رہا ہے۔
پروین کے مطابق جب سے لاک ڈاون شروع ہوا ہے اور جب سے گرمی بڑھی ہے تب سے وہ کبوتروں کے لیے پانی لے کر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک دن دو مردہ کبوتر دیکھے جس سے انہیں اندازہ ہوا کہ پیاس سے ان کبوتروں کی موت ہوئی ہے، اسی لیے وہ پابندی سے کبوتروں کو پانی دیتے ہیں۔