دہلی کے جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے نیچے مقامی باشندے بھی اس احتجاج میں شریک ہوگئے۔ بھیڑ کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے بھی حفاظتی انتظامات کر لیے۔ یہاں تک سب کچھ پرامن انداز میں چل رہا تھا لیکن اس دوران بی جے پی کے رہنما کپل مشرا وہاں پہنچ گئے اور عوام کو اشتعال انگیز بیانات سے بھڑکانے لگے جس سے بھیڑ بے قابو ہوگئی، اس طرح ماحول خراب ہوتا چلا گیا۔
جعفرآباد میں حالات کشیدہ - ماحول خراب ہوتا چلا گیا
دارالحکومت دہلی میں بھارت بند کا اثر گذشتہ شب سے ہی دیکھنے کو ملنے لگا تھا جب جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے نیچے روڈ پر خواتین کا ہجوم امڑ پڑا اور لوگوں نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا۔
جعفرآباد میں حالات کشیدہ
جہاں ایک طرف شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج ہو رہا تھا وہیں دوسری جانب اس احتجاج کے خلاف ہی لوگ احتجاج کرنے لگے۔ اس احتجاج کی وجہ سے کشیدگی اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ دونوں فریقین کے درمیان پتھراؤ ہونے لگا۔ لوگ جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے پتھر بازی کرنے لگے۔ پتھراؤ کے درمیان مظاہرین کے ساتھ ساتھ پولیس اور میڈیا کے ملازمین بھی زخمی ہوگئے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 8:01 AM IST