سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے کہ’’سعودی عرب کی قیادت والا اتحاد ریاض معاہدے کو لاگو کرنے کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی کی قیادت کرے گا۔
جو یمن کے شمالی اور جنوبی صوبوں کی یکساں نمائندگی کے بنیاد پر وہاں 24 وزراء کو ملا کر حکومت تشکیل دے گی ۔
یمن حکومت اور علیحددگی پسندوں کے درمیان معاہدہ - سعودی عرب کی قیادت میں امن معاہدہ ہو گیا ہے ۔
یمن حکومت اور علیحددگی پسند تنظیم ’جنوبی ٹرانزیشنل کونسل ‘کے درمیان سعودی عرب کی قیادت میں امن معاہدہ ہو گیا ہے ۔
علیحددگی پسندوں کے درمیان ہوا امن معاہدہ
جنوب کا مسئلہ کا حل سیاسی عمل کے تحت کیا جائے گا ۔ اس معاہدے کے تحت یمن کے وزیر اعظم کی عدن میں واپسی یقینی بنائی گئی ہے۔
تاکہ سرکاری دفاتر میں کام کاج کو دوبارہ شروع کیا جا سکے اور صدر عبدربه منصور ہادی کےذریعے کنٹرول اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت فوجی اور سویلین حکام کو تنخواہیں دے سکے۔