قومی دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کے بعد سیے ہی نقل و حمل کی سہولت مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال جانے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایسے وقت میں مریضوں اور حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچانے کا کام پی سی آر کر رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پی سی آر کے ذریعہ 41 حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔
دہلی: پی سی آر کے ذریعہ 41 حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچایا گیا ڈی سی پی شرت سنہا کے مطابق' دارالحکومت میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے۔ ایسی صورتحال میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔ نہ تو آٹو سڑک پر دستیاب ہے اور نہ ہی ٹیکسی۔ جس کی وجہ سے سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا مریضوں کو کرنا پڑتا ہے۔ اس وقت پی سی آر ان لوگوں کی مدد کررہا ہے جو بیماری میں مبتلا ہیں۔ پی سی آر کے ذریعہ اب تک 450 سے زیادہ خواتین کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔'
ڈی سی پی شرت سنہا نے بتایا کہ' پی سی آر کے ذریعہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 41 حاملہ خواتین کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ یہ خواتین جنوبی دہلی، جنوب مشرقی دہلی، مشرقی دہلی، شمال مغربی دہلی، شاہدرہ، مغربی دہلی، شمالی دہلی، دوارکا، شمال مشرقی دہلی اور جنوبی مغربی دہلی کی ہیں۔'