قومی دارالحکومت دہلی میں کانگریس نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح جب ملک سے خطاب کیا تو یہ امید تھی کہ وہ منریگا کارڈ ہولڈرز، کسانوں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کے مفاد میں کوئی ٹھوس اعلان کریں گے، لیکن ان امور پر خاموشی اختیار کرکے انہوں نے ملک کو مایوس کیا ہے۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ دس دنوں میں ملک میں ضروری اشیا کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، اور لوگوں کو پوری طرح سے ضروری اشیا کی سپلائی نہیں ہوپارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جگہ جگہ ضروری اشیا کی آمد و رفت میں رخنہ آیا ہے، جس کی وجہ سے ریاستوں میں ضروری اشیا کی کمی ہورہی ہے۔