اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pathaan Breaks Record Of 32 کشمیر میں پٹھان فلم کا جنون، 32 سال کا ریکارڈ ٹوٹا - Pathaan Breaks Record Of 32

کشمیرمیں شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کو لیکر زبردست جنون دیکھا جا رہا ہے۔ پٹھان فلم نے وادی کشمیرمیں 32 سال کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔32 سال بعد وادی کشمیرمیں سنیما ہال کے باہر ہاؤس فل کا سائن بورڈ لگا دیا گیا ہے۔ Housefull Board Installed Outside Cinema Hall in Kashmir Valley

کشمیرمیں پٹھان فلم کا جنون 32 سال کا ریکارڈ ٹوٹا
کشمیرمیں پٹھان فلم کا جنون 32 سال کا ریکارڈ ٹوٹا

By

Published : Jan 27, 2023, 11:28 AM IST

ممبئی:ریکارڈ توڑ دینے والی شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کا جادو لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ یہ فلم نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ممالک میں بھی ریکارڈ توڑ کمائی کر رہی ہے۔ دراصل پٹھان نے کشمیر میں 32 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 32 سال بعد وادی کشمیر میں سینما گھروں کے باہر ہاؤس فل سائن بورڈ لگائے گئے ہیں۔ Inox Leisure Limited نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے 'آج پٹھان کے جنون نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ہم کنگ خان کے شکر گزار ہیں کہ 32 سال بعد ان کی فلم کی وجہ سے ہمیں وادی کشمیر میں سینما گھروں کے باہر ہاؤس فل کا سائن بورڈ دیکھنے کو ملا ہے۔ شکریہ۔

Inox نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں پٹھان کے مداح تھیٹروں کے باہر جشن مناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انکس نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے۔ 'پٹھان کا کریز زبردست ہے۔ فلم کے پہلے دن بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کے لیے ہندوستان میں موجود تمام مداحوں کا شکریہ۔ مزید کامیاب بناتے رہیں۔ بتادیں کہ 'پٹھان' کو کشمیر میں شائقین سے کافی پیار مل رہا ہے۔ فلم نے اپنے آغاز پر 54 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

پچھلے سال (2022 میں) 32 سال بعد کشمیر میں شائقین کے لیے سینما گھروں کے دروازے دوبارہ کھول دیے گئے۔ بتا دیں کہ 1990 میں دہشت گردی اور حملوں کی وجہ سے کشمیر میں سینما گھروں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ اگرچہ 1990 کے بعد یہاں تھیٹرز کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کی گئی لیکن دستی بم حملوں جیسے واقعات نے اس کوشش پر پانی پھیر دیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 1980 کی دہائی کے آخر تک کشمیر میں تقریباً 15 تھیٹر تھے۔

مزید پڑھیں:Pathaan Collection Day 1 پٹھان نے کے جی ایف ٹو کو پہلے دن کلیکشن میں پیچھے چھوڑا، سب سے بڑی اوپنر فلم بنی پٹھان

23 سال قبل 1999 میں ریاستی حکومت نے جموں و کشمیر میں دوبارہ تھیٹروں کے دروازے کھولنے کی کوشش کی لیکن ریگل سینما میں پہلے شو کے دوران دہشت گردانہ حملہ ہوا۔جس میں 12 افراد زخمی ہوئےتھے جب کہ ایک شخص فوت ہوگیا تھا۔ اس حملے کے بعد لوگوں کے ذہنوں میں خوف پیدا ہو گیا۔ 18 سال کے وقفے کے بعد بی جے پی-پی ڈی پی حکومت نے 2017 میں ایک بار پھر کوشش کی لیکن وادی میں اس کی شدید مخالفت کی گئی تھی۔ تاہم تمام احتجاج کے باوجود حکومت 2022 میں تھیٹروں کے بند دروازے دوبارہ کھولنے میں کامیاب رہی۔ بتادیں کہ 'شعلے' آخری فلم تھی، جو 32 سال قبل سری نگر کے ایک سنیما ہال میں دکھائی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details