کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشل ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی حکومت کا نیشنلائزیشن سے نجکاری کی طرف جانے کا فیصلہ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ مودی حکومت جائیدادیں بیچ کر اپنے معاشی مفادات کو تو پورا کرسکتی ہے، لیکن نجکاری کی دوڑ قومی مفادات کو نقصان پہنچائے گی۔
نجی کاری کا راستہ قومی مفادات کے منافی: کانگریس - randeep surjewal; latest tweet
کانگریس پارٹی نے مرکزی حکومت کے نیشنلائزیشن سے نجکاری کی طرف بڑھتے اقدام کو ملک کے مستقبل کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیسہ جمع کرنے کا یہ طریقہ انتہائی نقصان دہ ہے اور قومی مفادات کو گہرا دھکا پہنچانے کے مترادف ہے۔
رندیپ سنگھ سرجے والا
پارٹی کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی ٹویٹ کیا ’’ ایک زمانے میں وہ ملک کی دولت بناتے تھے اور آج ملک بیچنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔ مودی ہے تو یہی ممکن ہے، ملک کی 6،00،000 کروڑ کی جائیداد فروخت، سڑکیں، ریلیں، کانیں، ٹیلی کام، بجلی، گیس، ہوائی اڈے، بندرگاہیں، کھیلوں کے اسٹیڈیم، یعنی مودی جی آسمان، زمین اور پاتال فروخت کرڈالیں گے۔ اگر بی جے پی ہے تو ملک کی جائیداد نہیں بچ سکے گی۔
(یو این آئی)