قومی دارالحکومت دہلی میں کسانوں کے احتجاج اور کورونا کے بڑھتے کیسیز کی وجہ سے دہلی میٹرو میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد اتوار کی چھٹی کے باوجود نہ کے برابر رہی۔
نوئیڈا کے باٹنیکل گارڈن سے چل کر شاہین باغ اور جامعہ ہوتے ہوئے جنک پوری جانے والی میجینٹا لائن کا بھی یہی حال ہے۔ جہاں میٹرو اسٹیشن پر چلنا مشکل ہوتا تھا، اترنے اور چڑھنے والے مسافروں کی کشمکش، سیٹ پر بیٹھنے کی تگ و دو آج کل غائب سی ہو گئی ہے۔ ہر روٹ پہ یہی صورت حال ہے۔