اردو

urdu

ETV Bharat / state

چار ٹرینوں کے ذریعے ریلوے مسافر نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچے - مخصوص ٹرینوں کی خدمات بحال

بدھ کی صبح ٹرینوں کے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے بعد مسافروں کو اجمیری گیٹ کی طرف سے جانے کی اجازت دی گئی۔ تمام مسافروں کی تھرمل اسکیننگ کی گئی اور یہ یقینی بنایا گیا کہ سب معاشراتی فاصلے پر چل رہے ہیں۔

چار ٹرینوں کے ذریعے ریلوے مسافر نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچے
چار ٹرینوں کے ذریعے ریلوے مسافر نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچے

By

Published : May 13, 2020, 3:47 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے ریلوے اسٹیشن لاک ڈاؤن کے 49 دن بعد گلزار ہو گیا ہے۔ مسافر گھر جانے کے لئے اسٹیشن پر پہنچ رہے ہیں۔

دراصل لاک ڈاؤن کے درمیان کچھ مخصوص ٹرینوں کی خدمات بحال کی گئی ہیں۔ وہیں آج 4 ٹرینوں کے ذریعے ہزاروں ریلوے مسافر دہلی اسٹیشن پہنچے ہیں۔ حالانکہ گھر تک کے لئے کوئی ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے مسافر پریشان ہیں۔

چار ٹرینوں کے ذریعے ریلوے مسافر نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچے

بدھ کی صبح ٹرینوں کے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے بعد مسافروں کو اجمیری گیٹ کی طرف سے جانے کی اجازت دی گئی۔ تمام مسافروں کی تھرمل اسکیننگ کی گئی اور یہ یقینی بنایا گیا کہ سب معاشراتی فاصلے پر چل رہے ہیں۔

چار ٹرینوں کے ذریعے ریلوے مسافر نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچے

مسافر اب ریلوے اسٹیشن سے گھر جانے کے لئے گاڑی تلاش کر رہے ہیں، جو پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے دستیاب نہیں ہے۔

صبح گیارہ بجے بھبھوتی مارگ پر مسافروں کی آمد شروع ہوگئی۔ کچھ لوگ اپنے رشتہ داروں کو بلا رہے تھے اور وہیں کچھ ٹیکسی یا آٹو کے منتظر تھے۔ لوگوں نے حکومت سے اپیل کی کہ گھر جانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کر دیا جائے۔

بتا دیں کہ' کل 4 ٹرینیں مختلف مقامات سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ پہلی ٹرین 02957 احمد آباد اے سی اسپیشل صبح 7:45 بجے آئی۔ ٹرین نمبر 02309 پٹنہ راجدھانی ایکسپریس صبح 8:45 بجے یہاں پہنچی۔ اسی طرح ممبئی- نئی دہلی راجدھانی 855 اور راجدھانی سپر فاسٹ اسپیشل ہاور سے نئی دہلی 10:40 پر پہنچی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details