دہلی:ایوان بالا میں سینٹرل یونیورسٹیز ترمیمی بل 2022 منظور ہوتے ہی چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کارروائی کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ مانسون سیشن 18 جولائی کو شروع ہوا تھا اور 12 اگست کو ختم ہونا تھا، اسے چار روز پہلے ہی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ صدر جمہوریہ اور نائب صدر کا انتخاب بھی مانسون اجلاس کے دوران ہی ہوا۔
مانسون اجلاس کے دوران، مہنگائی اور دیگر مسائل پر حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان تعطل کی وجہ سے ایوان بالا کی کارروائی دو ہفتوں سے زیادہ وقت تک ٹھیک طریقے سے نہیں چل سکی۔ بالآخر حکومت کو مہنگائی پر بحث کرنی پڑی۔ اس کے علاوہ ایوان میں کووڈ-19 کی وجہ سے پیدا ہونے والے اثرات پر توجہ دلانے کی تحریک پر بھی بحث کی گئی۔