اردو

urdu

ETV Bharat / state

Param Bir Singh Case پرم بیر سنگھ معاملے کی آج سماعت - جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی والی عدالت عظمیٰ

مہاراشٹر حکومت Maharashtra Govt on Param Bir Singh نے پرم بیر سنگھ کی اس عرضی کی مخالفت کی ہے، جس میں انہوں نے ان پر عائد الزامات کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کا حکم دینے کی سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے۔ اس معاملے کی سماعت آج ہوگی۔

پرم بیر سنگھ معاملے کی سماعت پیر کے روز
پرم بیر سنگھ معاملے کی سماعت پیر کے روز

By

Published : Dec 6, 2021, 8:52 AM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ former Mumbai Police Commissioner Param Bir Singh کے خلاف مہاراشٹر حکومت کی عرضی پر آج سماعت کرے گی۔

مہاراشٹر حکومت نے پرم بیر سنگھ کی اس عرضی کی مخالفت کی ہے، جس میں انہوں نے ان پر عائد الزامات کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کا حکم دینے کی سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے۔ اس معاملے کی سماعت آج ہوگی۔

جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی والی عدالت عظمیٰ کی بنچ میں پچھلی سماعت کے دوران، پرم بیر سنگھ کی عرضی پر انہیں گرفتاری سے عبوری روک کے ساتھ مہاراشٹر حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں : Suspend Param Bir Sing: مہاراشٹر حکومت نے پرمبیر سنگھ کو کیا معطل


مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری نے اپنے جواب میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ جائز نہیں ہے۔ عدالت اس معاملے کی سماعت آج کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details