اردو

urdu

By

Published : May 26, 2020, 8:40 AM IST

ETV Bharat / state

پانی پت: عید پر حضرت بو علی شاہ قلنر کی درگاہ پر خاموشی

پانی پت کی بو علی شاہ قلندر درگاہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب بند ہے جس کی وجہ سے خاموشی ہے۔ سڑکیں اور بازار ویران ہیں۔ اس سے قبل بیرون ملک سے بھی لوگ یہاں عید کی نماز پڑھنے آتے تھے۔

پانی پت: لاک ڈاؤن کی وجہ حضرت بو علی شاہ قلنر کا درگاہ بند
پانی پت: لاک ڈاؤن کی وجہ حضرت بو علی شاہ قلنر کا درگاہ بند

ریاست ہریانہ کے ضلع پانی پت میں بو علی شاہ قلندر کے آستانیں میں عید کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں زائرین نماز پڑھنے کے لیے آتے تھے۔

عید کے موقع پر بازار اور یہ درگاہ خوب روشنی سے جگمگا اٹھتی تھی۔ یہ اب ماضی کی چیز کی طرح نظر آنے لگا ہے۔ کووڈ۔19 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب کچھ بدل گیا ہے۔ اب لوگوں نے عید کی نماز بھی گھر پر ہی ادا کی ہے۔

پانی پت: لاک ڈاؤن کی وجہ حضرت بو علی شاہ قلنر کا درگاہ بند

پانی پت کی بو علی شاہ قلندردرگاہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب بند ہے۔ جس کی وجہ سے خاموشی ہے۔ سڑکیں اور بازار ویران ہیں۔ تقریباً 700 سال پرانی درگاہ کا یہ خاص عقیدہ ہے کہ اجمیر شریف اور حضرت نظام الدین کی طرح اس کا احترام کیا جاتا ہے۔

یہاں بڑی تعداد میں لوگ منت مانگنے آتے ہیں اور سالانہ عرس مبارک پر یہاں ایک خصوصی جلوس نکالا جاتا ہے۔ اس موقع پر پوری دنیا سے اس کے پیروکار آتے ہیں۔ اس مقبرے کے مرکزی دروازے کے دائیں جانب اردو کے مشہور شاعر خواجہ الطاف حسین حالی پانی پتی کا مقبرہ بھی ہے۔ اب کورونا وائرس کی وجہ سے مزار بند ہے۔

پوری دنیا میں اس سطح پر صرف ڈھائی درگاہ ہیں۔ پہلا پانی پت کے بو علی شاہ قلندر، دوسرا پاکستان میں اور تیسرا عراق کے شہر بصرہ میں ہے۔ چونکہ بصرہ کی درگاہ ایک صوفی خاتون کی ہے، لہذا اسے آدھے کا درجہ دیا گیا ہے۔

لوگوں کا ماننا ہے کہ کوئی بھی اس درگاہ سے خالی ہاتھ نہیں جاتا ہے۔ اس وقت لوگ گھر میں رہ کر نماز ادا کررہے ہیں۔ فی الحال تو لوگ گھر میں ہی رہ کر نماز ادا کر رہے ہے۔

کورونا وبا کی وجہ سے لوگ سوشل ڈسٹنسنگ پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے بازاروں کی رونق ختم ہوگئی ہے اور چاروں طرف خاموشی ہے۔

قلندر شاہ پانی پت میں پیدا ہوئے اور ان کے والدین عراق سے تھے۔ وہ پانی پت میں تربیت یافتہ تھے اور تقریباً 700 سال قبل دہلی کی سپریم کورٹ میں جج کی حیثیت سے تھے۔ قلندر شاہ کے والد شیخ فخر الدین اپنے وقت کے ایک بہت بڑے صوفی اور عالم تھے۔ ان کی والدہ حفیظا جمال بھی مذہبی جبلت کی تھیں۔ قلندر شاہ کی جائے پیدائش کے بارے میں مختلف عقائد ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ ترکی میں پیدا ہوئے، جبکہ بہت سے لوگ آذربایجان بتاتے ہیں۔

واضح رہے کہ بو علی شاہ قلندر 1190ء میں پیدا ہوئے اور 1312ء میں 122 سال کی عمر میں پانی پت میں انتقال کر گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details