وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ دنیا، طاقت اور مفادات کے نئے توازن کی طرف گامزن ہے، جو آہستہ آہستہ اب ظاہر ہونے لگا ہے۔
ایشیاء میں ابھرتی ہوئی جغرافیائی سیاست اور معاشی منظرنامے کے موضوع پر ورچوئل ایشین لیڈرشپ کانفرنس 2020 سے خطاب کرتے ہوئے، جے شنکر نے 'ملٹی پولر ایشیاء' کی سمت کام کرنے کے لئے بھارت کی مشترکہ دلچسپی کا ذکر کیا اور کہا کہ وسطی ایشیا عالمی معیشت کا حصہ بننے جا رہا ہے جس سے دنیا اب حقیقی معنوں میں 'ملٹی پولر' بن جائے گا۔
اس کانفرنس کا موضوع 'ایشیاء میں ابھرتی ہوئی جغرافیائی سیاست اور معاشی منظرنامہ' تھا۔ جے شنکر نے کہا کہ ایسی دنیا میں جو پہلے ہی تناؤ کا شکار ہے، لیکن اب کورونا وائرس وبا 'ایک اضافی اور واقعی سنگین پیچیدہ عنصر رہا ہے۔'