اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات: ڈمپنگ یارڈ بنائے جانے کو لیکر پنچایت - نوح نیوز

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں کوڑے دان یا ڈمپنگ یارڈ کو لے کر ایک پنچایت کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پنچایت کورالی گاؤں میں واقع آروہی پبلک اسکول میں کی گئی۔ پنچایت میں نوح ضلع سے پنچ، سرپنچ، پارشد اور دانشور طبقہ موجود رہا ہے۔

panchayat for dumping yard
ڈمپنگ یارڈ بنائے جانے کو لیکر پنچایت

By

Published : Jul 9, 2020, 7:53 PM IST

کورالی گاؤں کے کسانوں نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں میں پارٹی کی طرف سے کہا گیا تھا تھا کہ کہ یہاں ری سائیکل کرنے کے لئے پلانٹ بنایا جائے گا۔کوڑے کا ڈھیر یا گندگی ڈالنے کی ہم بھی مخالفت کرتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

کئی گھنٹے چلی پنچایت میں میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی حال میں میوات میں ڈمپنگ یارڈ بنانے نہیں دیا جائے۔

پنچایت میں میں کسان، وکلاء اور معزز لوگوں کی 11 افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہےجو اس معاملے میں آگے کی کارروائی کی قیادت کرے گی۔

پنچایت میں موجود لوگوں نے کہا کہ اگر اس فیصلے کو جلد واپس نہیں لیا گیا تو ہم سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے اور اس کے لئے کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔

میوات وکاس سبھا کے سرپرست صدیق احمد میو نے پنچایت میں کہا کہ، 'میوات شہیدوں کی دھرتی ہے۔یہ کوئی ڈمپ کرنے کی جگہ نہیں ہے۔'

میوات میں پنچایت

انہوں نے کہا کہ، 'جب بندھواڈی میں یہ کوڑا ڈالا گیا تو وہاں کے لوگوں کو بھی گمراہ کیا گیا تھا، میں خود اس کی افتتاحی تقریب میں موجود تھا۔ اسی طرح میوات کے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔'

یہ سنگین مسئلہ پورے میوات میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ میوات کے سماجی کارکنان کے ساتھ اب سیاسی رہنما بھی اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

میوات میں پنچایت

نوح سے رکن اسمبلی آفتاب احمد نے کہا کہ، 'وہ کسی بھی صورت میں میوات کو کوڑےدان نہیں بننے دیں گے۔حکومت کو یہاں اسکول، کالج سڑک اور پانی جیسے منصوبوں پر کام کرنا چاہیے۔'

انہوں نے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر سے بذریعہ خط اسے رد کرنے کی مانگ کی تھی۔ فی الحال ایگریمنٹ کی ہوئی زمین پر کچھ کوڑا ڈالا جا چکا ہے، جو مخالفت شروع جانے کے بعد فی الحال روک دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details