ٹریکٹر ریلی کے دوران تشدد برپا کرنے کے معاملے میں درج ایف آئی آر میں اقدام قتل اور سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے جیسی دفعات لگائی گئی ہیں۔
گزشتہ روز کسانوں کی ریلی کے دوران سوفتا موڑ پر پولیس اور کسانوں کے مابین ہوئے ٹکراؤ کے معاملے میں گد پوری پولیس اسٹیشن میں تقریباً ایک ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔