اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congratulatory program in honor of Prof. Najma Akhtar: پروفیسر نجمہ اختر کے اعزاز میں تہنیتی پروگرام - جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر

پروفیسر نجمہ اختر کو حکومت ہند کی جانب سے پدم شری ایوارڈ Padma Shri Award to Prof. Najma Akhtar ملنے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسٹاف وکارکنان کی جانب سے مسلسل تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

پروفیسر نجمہ اختر کے اعزاز میں تہنیتی پروگرام
پروفیسر نجمہ اختر کے اعزاز میں تہنیتی پروگرام

By

Published : Mar 26, 2022, 8:33 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کو حکومت ہند کی جانب سے پدم شری ایوارڈ ملنے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسٹاف وکارکنان کی جانب سے مسلسل تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے اور پروفیسر نجمہ اختر کو مبارک باد پیش کی جارہی Congratulatory program in honor of Prof. Najma Akhtar ہے۔

اس سلسلے میں آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تین اسٹاف ایسوسی ایشن یعنی جامعہ ٹیچرز ایسوسی ایشنز(جے ٹی اے)جامعہ ایڈمنسٹریٹو ایسو سی ایشن(جے اے ایس اے)اور ایس آر کے اسٹاف ایسو سی ایشن کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کو مبارکباد پیش کی گئی۔

پروفیسر نجمہ اختر کے اعزاز میں تہنیتی پروگرام

اطلاعات کے مطابق پہلا پروگرام جاسا اور ایس آرکے ایسو سی ایشن کی جانب سے آج صبح ڈاکٹر ایم اے انصاری آڈی ٹوریم میں مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا، پروگرام میں پہنچی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کو جے اے ایس اے کے صدر جہانگیر احمد، جنرل سکریٹری نسیم احمد، ایس آر کے ایسو سی ایشن کے صدر منصور احمد اور جابر حسن نے گلدستہ دیکر مبارکباد پیش کیا۔

پروفیسر نجمہ اختر کے اعزاز میں تہنیتی پروگرام

پدم شری پروفیسر نجمہ اختر جامعہ Vice Chancellor of Jamia Millia Islamia Prof. Najma Akhtar کی تاریخ میں ان تین خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے اس کے قیام لیکر کر اب تک اس کی ترقی و بہبود میں اہم کردار ادا کیا ہے، دیگر دو خواتین بی اماں اور گردا فیلس بورن ہیں۔ جنہوں نے کہاکہ پروفیسر نجمہ اختر کی قیادت میں یونیورسٹی نے ہر سطح پر بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ ناک کی جانب سے اے پلس پلس ملنا، این آئی آر ایف میں چھٹا مقام حاصل کرنا اور قومی وبین الاقوامی مختلف رینکنگس میں یونیورسٹی کا بہتر مظاہرہ شیخ الجامعہ کی چند اہم حصولیابیاں ہیں۔

پروفیسر نجمہ اختر کے اعزاز میں تہنیتی پروگرام

مزید پڑھیں:

اس موقع پر شیخؒ الجامعہ Vice Chancellor of Jamia Millia Islamia Prof. Najma Akhtar نے اپنی تقریر میں کہا کہ 'مجھے پدم شری اعزاز ملنے کے سلسلے میں تہنیت اور مبارکباد صرف میرے لیے نہیں ہے بلکہ یہ پوری یونیورسٹی کے لیے ہے، میں خود کو آپ کے درمیان ایک رفیق کار کی حیثیت سے دیکھ کر خود پر فخر محسوس کرتی ہوں، میں جے ٹی اے کے ہر رکن کی ممنون ہوں اگرچہ میں یہ جانتی ہوں کہ میں یہ قرض ادا نہیں کرسکتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details