تمل ناڈو کے ضلع سیواگنگا سے رکن پارلیمان کارتک چدمبرم نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ' چلے 106 دن کے بعد آخر کار راحت مل گئی۔'
پی چدمبرم کی ضمانت پر کارتک کا ٹوئٹ جسٹس آر بومومتی، اے ایس بوپنا اور ہریشکیش رائے پر مشتمل عدالت عظمیٰ کی بنچ نے پی چدمبرم کو ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'مقدمے کی سماعت میں ملزمین کی شمولیت کو قائم کرنا پڑے گا۔'
سپریم کورٹ نے کہا کہ چدمبرم کو تحقیقات میں تعاون کرنا ہے اور خصوصی جج کی اجازت کے بغیر وہ ملک نہیں چھوڑ سکتے۔ بینچ نے یہ بھی کہا کہ 2 لاکھ روپے مچلکے کے ضمانت بانڈ پر دو ضمانتوں کے ساتھ عمل درآمد کرنا ہے۔
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے چدمبرم کو 21 اگست کو آئی این ایکس میڈیا کیس میں دہلی کے جور باغ میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ ابتدائی طور پر وہ پولیس کی تحویل میں تھے اور بعد میں انہیں تہاڑ جیل بھیجا گیا تھا۔
چدمبرم کو 22 اکتوبر کو اعلی عدالت نے سی بی آئی کیس میں ضمانت دی تھی۔ ای ڈی نے کانگریس کے سینئر رہنما کو آئی این ایکس میڈیا کیس میں بھی منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت ضمانت سے قبل گرفتار کیا تھا۔