وزیر اعلی کجریوال نے کورونا کی موجودہ صورتحال پر عہدیداروں سے ایک جائزہ میٹنگ کی اور کہا کہ دارالحکومت میں آکسیجن کا سنگین بحران ہے۔
وہ ایک بار پھر مرکزی حکومت سے دہلی کو فوری طور پر آکسیجن مہیا کروانے کی اپیل کرتے ہیں۔ کچھ اسپتالوں میں چند گھنٹوں کے لئے آکسیجن باقی ہیں۔ دہلی میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔
ہم مرکزی حکومت سے بھی مستقل بات کر رہے ہیں۔ دہلی میں بڑے پیمانے پر آکسیجن اور بستروں میں اضافے کا کام جاری ہے۔