اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایم سوانیدھی میں 7.15 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں

ریڑی ،پٹری اور پھیری والے دوکانداروں کو سستا قرضہ فراہم کرنے کے لئے شروع کی گئی ’پردھان منتری سوانیدھی یوجنا‘ کے تحت ملک بھر سے ابھی تک 7.15 لاکھ سے زائد قرضہ کے لئے درخواستیں موصول ہوچکی ہیں اورایک 1.7 لاکھ کو منظوری دے دی گئی ہے۔

over 7.15 lakh applications received under pm svanidhi scheme
پی ایم سوانیدھی میں 7.15 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں

By

Published : Aug 28, 2020, 11:02 PM IST

مرکزی وزارت برائے رہائش و شہری امور کے سیکریٹری درگاشنکر مشرا نے جمعہ کے روزیہاں خود انحصاری فنڈ ڈیش بورڈ کا افتتاح کرتے ہوئے یہ معلومات فراہم کی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ڈیش بورڈ سے تمام پی ایم سوانیدھی سے متعلق معلومات اور اطلاع اس سے متعلقہ فریقوں کو دستیاب ہو گی ۔ اس سے شہری سطح پر بھی نگرانی ممکن ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں سے 7.15 لاکھ دکانداروں نے قرض کے لئے درخواست دیں ہیں ۔ ان میں سے 1.7 لاکھ افراد کے قرض منظور ہو گئے ہیں ۔

پی ایم سوانیدھی یوجنا کا مقصد 50 سے زائد چھوٹے دکانداروں کو فائدہ پہنچانا ہے جو 24 مارچ کو یا اس سے پہلے شہری علاقوں یا آس پاس قصبوں اور دیہی علاقوں میں کارو بار کرتے تھے۔ یہ اسکیم فروخت کنندگان کو قرض کی سہولت مہیا کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details