اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi Self Defence Training شمال مشرقی دہلی میں برج پوری کی 50 لڑکیوں نے سیلف ڈیفینس کی ٹریننگ کی - دہلی کی 50 لڑکیوں نے سیلف ڈیفینس کی ٹریننگ کی

دہلی میں خواتین کے ساتھ بڑھتے جرائم پر قابو پانے کے لئے، شمال مشرقی دہلی کے برج پوری میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم 'ٹوئیٹ' اور دہلی پولیس کی مشترکہ کوشش سے ایک دس روزہ سیلف ڈیفینس تربیتی ورکشاپ ہوئی جس میں 50 نو عمر لڑکیوں نے شرکت کی۔ دہلی پولیس کی ٹرینر ہیڈ کانسٹیبل سشما نے بتایا کہ ہماری پوری کوشش رہتی ہے کہ ہم دہلی کے ہر محلے تک پہونچیں اور ہر بچی مضبوط بنے۔۔Self Defence Training In North East Delhi

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 11, 2022, 5:08 PM IST

نئی دہلی: دہلی میں خواتین کے ساتھ بڑھتے جرائم پر قابو پانے کے لئے، شمال مشرقی دہلی کے برج پوری میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم 'ٹوئیٹ' اور دہلی پولیس کی مشترکہ کوشش سے ایک دس روزہ سیلف ڈیفینس تربیتی ورکشاپ ہوئی جس میں 50 نو عمر لڑکیوں کو مشکل حالات پیش آنے کی صورت میں اپنی حفاظت کرنے کی تربیت دی گئی۔ Over 50 Girl gets self defense training in Delhi

ٹوئیٹ نے یہ پروگرام دہلی پولیس کے ساتھ مل کر کیا، دس دن کی ٹریننگ کے بعد بچیاں کافی پر اعتماد نظر آئیں ۔ ٹوئیٹ ، ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی ایک ذیلی تنظیم ہے جو قومی سطح پر خواتین کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتی ہے ۔انہوں نے کہا ہم نے جو کچھ سیکھا ہے اس کے ذریعے اپنی حفاظت تو کریں گے ہی ساتھ ساتھ اپنی دیگر بہنوں کو بھی سکھائیں گے۔

دہلی پولیس کی ٹرینر ہیڈ کانسٹیبل سشما نے بتایا کہ ہماری پوری کوشش رہتی ہے کہ ہم دہلی کے ہر محلے تک پہونچیں اور ہر بچی مضبوط بنے۔ ٹوئیٹ کی چیئر پرسن رحمت النساء نے دلی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری پہلی کوشش ہونی چاہیے کہ ہم بچیوں کو محفوظ معاشرہ فراہم کریں۔ بچیو کا حوصلہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، مجھے یقین ہے کہ یہ تربیتی ورک شاپ ان کو مزید پر اعتماد بنائے گی، انہوں نے کہا کہ دی وومین ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ ٹرسٹ خواتین کے فلاح و بہبود کا مکمل منصوبہ رکھتا ہے۔ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط اور سماجی طور پر متحرک بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Self Defence Training for Women جے پور میں خواتین کیلئے سیلف ڈیفینس كی تربیت کا انتظام

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details