اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز - بھارت کورونا نیوز

ملک میں کورونا وبا کا قہر جاری ہے، گزشتہ دیر رات تک 74 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 36لاکھ سے زیادہ ہوگئی جبکہ 875 کورونا مریضوں کی اموات سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 64,500 سے زیادہ ہوگئی۔

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز
ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز

By

Published : Aug 31, 2020, 7:58 AM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور کل پھر سے ریکوری شرح میں تھوڑی بہتری آئی۔

مہاراشٹر، تملناڈو اور آندھراپردیش میں مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق دیر رات 74,053 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کا اعدادو شمار 36,13,765 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 64,547 ہوگئی ہے۔

اس دوران آج 56,023 لوگوں کے صحتیاب ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 27,68,543 پر پہنچ گئی ۔ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح گزشتہ روز 76.48 فیصد سے بہتر ہو کر آج 76.60 فیصد پر پہنچ گئی۔

ریاستوں سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 16,408 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس کے بعد آندھراپردیش میں 10,603، کرناٹک میں 8852، تملناڈو میں 6495، اترپردیش میں 6175، مغربی بنگال میں 3019، اڈیشہ میں 3014، کیرالہ میں 2154، دہلی میں 2014، بہار میں 2078، مدھیہ پردیش میں 1558، ہریانہ میں 1295، گجرات میں 1272 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک میں کورونا وبا سے سب سےزیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے ریکارڈ 16,867 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر7,80,081 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details