ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 17265 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ کورونا سے متاثر افراد کے صحت یاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 316 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 2547 تک پہنچ گئی ہے ۔
وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں 552 کا اضافہ درج کیا گیا اور متاثرین کی مجموعی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر کے 4203 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید 12 افراد کی ہلاکت کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 223 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں 507 متاثرہ مریض صحت یا ب ہو چکے ہیں ۔
کورونا متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ملک کی قومی دارالحکومت دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 110 نئے کیسز درج کیے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی 2003 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران مزید تین افراد کی موت کے بعد ہونےکے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 45 ہو گئی ہے ۔
دارالحکومت میں مجموعی 72 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 127 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1478 ہو گئی ۔ ریاست میں انفیکشن سے تین مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے ۔