دارالحکومت دہلی کے دو بڑے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جانب سے NEET-PG کاؤنسلنگ میں تاخیر کے خلاف احتجاج میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں کی تنخواہ میں تخفیف کی گئی ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے تاہم وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور وزیر صحت ستیندر جین کو خط لکھ کر اس کی شکایت بھی کی ہے۔ Salaries of NEET-PG protesters cut in 2 Delhi govt hospitals
ذرائع کے مطابق دہلی کے مختلف اسپتالوں کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کے NEET-PG کونسلنگ میں تاخیر کے خلاف احتجاج ختم کرنے کے تقریباً ایک ماہ بعد گرو تیغ بہادر (GTB) اسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن بییوئیر اینڈ الائیڈ سائنسز (IHBAS) دہلی حکومت کے ڈاکٹروں نے کہا کہ احتجاج میں حصہ لینے والے کئی ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت نے ان کے خلاف تادیبی کارروائی یا تنخواہ میں کٹوتی کی کوئی بات نہیں کی تھی۔یونیورسٹی کالج آف میڈیکل سائنسز یو سی ایم ایس اور اس سے منسلک جی ٹی بی ہسپتال کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں احتجاج میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اس ماہ کٹوتی کی گئی تھی۔ احتجاج کے دوران کچھ ڈاکٹروں کو غیر حاضر بھی دکھایا گیا ہے۔
آر ڈی اے نے ایک بیان میں کہا کہ ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی تنخواہ احتجاج کی مدت کے دوران غیر حاضری کی وجہ سے کاٹی گئی۔ ہم پورے ملک میں ہیلتھ کیئر ورک فورس کو بڑھانے کے لیے کھڑے تھے۔ بغیر کسی معاشی اور تعلیمی نقصان کے مختلف حکام کی طرف سے متعدد یقین دہانیوں کے باوجود، جی ٹی بی ہسپتال نے تنخواہوں میں کٹوتی کی ہے۔