اردو

urdu

ETV Bharat / state

Arvind Kejriwal on Make in India بھارت کو دنیا کا سب سے مضبوط ملک بنانا ہمارا مشن

دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں قومی مشن 'میک انڈیا نمبر 1' کا ​​آغاز کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ بھارت کو دنیا کا سب سے مضبوط ملک بنانا ہمارا مشن ہے۔ Arvind Kejriwal On Make In India

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 17, 2022, 8:12 PM IST

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 'میک انڈیا نمبر 1' کے لیے ہمیں سب کو اچھی اور مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات، ہر نوجوان کو روزگار، ہر خاتون کو عزت اور تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔ کسانوں کو فصل کی پوری قیمت دینی ہوگی۔Arvind Kejriwal On Make In India

آج تال کٹورا اسٹیڈیم میں قومی مشن 'میک انڈیا نمبر 1' کا ​​آغاز کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ بھارت کو دنیا کا سب سے مضبوط ملک بنانا ہمارا مشن ہے۔ آئیے مل کر بھارت کو نمبر 1 بنائیں۔ اس کے لیے ہمیں ملک میں سب کے لیے اچھی اور مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات، ہر نوجوان کو روزگار، ہر خاتون کو عزت اور تحفظ اور کسانوں کو ان کی ففصل کی پوری قیمت دینا، یہ پانچ چیزیں یقینی بنانی پڑیں گی۔ میں ملک کے 130 کروڑ لوگوں سے اس قومی مشن میں شامل ہونے کی اپیل کرتا ہوں۔ یہ کسی پارٹی کا مشن نہیں ہے۔ بی جے پی اور کانگریس سمیت ملک کی تمام پارٹیوں کے لوگوں کو ساتھ آنا چاہئے۔

آپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ بھارت دنیا کی قیادت کرسکتا ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ ملک کے 130 کروڑ عوام کو ساتھ لے کر باگ ڈور سنبھالنی ہوگی۔ اگر آپ ان پارٹیوں اور ان لیڈروں کے بھروسے ملک چھوڑیں گے تو بھارت مزید 75 سال پیچھے رہ جائے گا۔ ان میں سے کچھ کو اپنا کنبہ پیارا ہے تو کچھ کو اپنے دوست۔ کسی نے بدعنوانی کرنی ہے، کسی نے ملک کو لوٹنا ہے۔ میں ملک کے کونے کونے میں جاؤں گا اور لوگوں کو جوڑوں گا۔ جب 130 کروڑ لوگ اس مشن میں شامل ہوں گے تو بھارت کو بہترین اور طاقتور ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ میں آج جو اعلان کرنے جا رہا ہوں وہ کروڑوں بھارتیوں کا بہت پرانا خواب ہے اور اس خواب کی تکمیل شروع ہونے والی ہے۔ ہمارے ملک کا ہر بھارتی چاہتا ہے کہ بھارت دنیا کا نمبر ایک ملک بن جائے۔ ہر بھارتی چاہتا ہے کہ بھارت کا شمار دنیا کے امیر ممالک میں ہو۔ ہر بھارتی چاہتا ہے کہ بھارت ایک طاقتور ملک بنے۔ ہر بھارتی چاہتا ہے کہ بھارت بہترین ملک بنے۔ بھارت ایک عظیم ملک ہے۔ بھارتی تہذیب ہزاروں سال پرانی ہے۔ ایک وقت تھا جب پوری دنیا میں بھارت کا ڈنکا بجتا تھا۔ ہمیں بھارت کو دوبارہ دنیا کا نمبر ایک ملک بنانا ہے۔ آج ہم ایک قومی مشن کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ اس مشن کا نام 'میک انڈیا نمبر-1' ہے۔ ملک کے 130 کروڑ لوگوں کو اس مشن سے جوڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کو 75 سال ہو گئے ہیں۔ بھارت نے ان 75 سالوں میں بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ لیکن عوام کے اندر ایک غصہ اور سوال ہے کہ ان 75 سالوں میں ایسے کئی چھوٹے ملک ہیں، جو ہمارے بعد آزاد ہوئے اور ہم سے آگے نکل گئے۔ بھارت کیوں پیچھے رہ گیا؟ سنگاپور 15 سال بعد بھارت سے آزاد ہوا، آج وہ ہم سے آگے نکل گیا ہے۔ ہمارے پاس کیا کمی ہے؟ دوسری جنگ عظیم میں جاپان تباہ ہو گیا تھا۔ ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹمی بم گرے تھے لیکن آج وہ ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔ ہٹلر کے بعد دوسری جنگ عظیم میں تباہ ہونے والا جرمنی آج ہم سے آگے نکل چکا ہے۔ ہم کیوں پیچھے رہ گئے؟

آج بھارت کا ہر شہری یہ سوال کر رہا ہے اور ناراض ہے۔ ہم کسی سے کم نہیں۔ بھارت کے لوگ دنیا کے سب سے ذہین، محنتی اور اچھے لوگ ہیں، پھر بھی ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔ان 75 سالوں میں ان لوگوں نے اپنے خاندان اور اپنے دوستوں کا گھر بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ اگر آپ ان پارٹیوں اور ان لیڈران کے بھروسے میں ملک چھوڑیں گے تو بھارت مزید 75 سال پیچھے رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Kejriwal On Education پورے ملک میں مفت تعلیم کے لیے جنگی پیمانے پر کام کرنا ہوگا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details