نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) نے یونیورسٹی کے میر انیس ہال میں این سی سی چوائس بیسڈ کریڈٹ سسٹم (سی بی سی ایس) کورس ’نیشن بلڈنگ اینڈ این سی سی‘ کا انتخاب کرنے والے نئے داخل ہونے والے این سی سی کیڈٹس کے لیے ایک اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد کیڈٹس کو اس کورس سے واقف کرانا تھا جو ان کے متعلقہ انڈرگریجویٹ پروگراموں کے چھ سمسٹروں میں سے ہر ایک میں پیش کیا جا رہا ہے۔ Orientation Program Organized for NCC in Jamia Millia Islamia
Orientation Program for NCC in Jamia جامعہ میں این سی سی کے لیے اورینٹیشن پروگرام کا اہتمام - Jamia Millia Islamia Orientation Program
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے انڈرگریجویٹ سطح پر موجودہ سیشن 2022-23 سے NCC CBCS کورس کوشروع کیا ہے۔ سمسٹر میں داخل ہونے والے انڈرگریجویٹ طلباء نے JMI میں مختلف شعبوں میں اس کورس کا انتخاب کیا ہے۔ قواعد کے مطابق، ان طلباء نے سب سے پہلے یونیورسٹی میں این سی سی کی فوج/ بحری یونٹ میں سینئر ڈویژن/ ونگ میں این سی سی کیڈٹس کے طور پر داخلہ لیا ہے۔ Jamia Millia Islamia Orientation Program
Jamia Millia Islamia
واضح رہے کہ پروفیسر اختر، NCC کے ایک جامع جائزہ کے لیے اعلیٰ سطحی ماہر کمیٹی کے ایک معزز رکن ہیں، جسے وزارت دفاع، حکومت ہند نے 2021 میں تشکیل دیا تھا تاکہ بدلے ہوئے وقت میں NCC کو مزید طاقت ور بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے NCC کو JMI میں CBCS کورس کے ساتھ ساتھ اس کورس کے نصاب کے طور پر لاگو کرنے کے طریقوں پر کام کیا اور اس سلسلے میں اورینٹیشن پروگرام کا آغاز ہوا۔
TAGGED:
Jamia Millia Islamia