اردو

urdu

ETV Bharat / state

شاہین باغ میں سی اےاے کی مخالفت اپوزیشن کی چال ہے: ییسونائیک - میموریل ٹرسٹ بیکانیر

آرڈیننس اور دفاع کے مرکزی وزیر مملکت شریپد ییسونائیک نے کہا ہے کہ دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس (این آر سی) کی جانے والی مخالفت اپوزیشن کی چال ہے۔

شاہین باغ میں سی اےاے کی مخالفت اپوزیشن کی چال ہے: ییسونائیک
شاہین باغ میں سی اےاے کی مخالفت اپوزیشن کی چال ہے: ییسونائیک

By

Published : Jan 28, 2020, 7:31 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:42 AM IST

منگل کے روز راجستھان میں بیکانیر کے کراؤن پارک میں ’میٹ دی پریس‘ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر ییسونائیک نےکہا کہ شاہین باغ میں سی اے اے کے سلسلے میں مخالفت کرنا اپوزیشن کی اپنی ایک چال ہے جس میں ماحول بناکر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے جبکہ مودی حکومت ہر کسی کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی کئی ریاستیں عوام کو گمراہ کرکے ووٹ بینک کی سیاست کے لیے ہی سی اےاے کی مخالفت کررہی ہیں جو سراسر غلط ہے۔

مسٹر ییسونائیک نے کہا کہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی ’یو اکروش ریلی‘ کے سوال کے جواب میں کہا کہ اب اپوزیشن کے پاس غصے کے لیے رہا ہی کیا ہے جو ریلی نکال رہے ہیں۔
اس موقع پر شہر کے بی جے پی صدر اکھیلیش پرتاپ سنگھ، سابق صدر ڈاکٹر ستیہ پرکاش آچاریہ، بی پی سی کے جنرل سکریٹری منیش پاریک بھی موجود تھے۔

قبل ازیں انہوں نے یہاں بھاؤنا میگھوال میموریل ٹرسٹ بیکانیر کی جانب منعقد اجتماعی شادی پروگرام میں بڑی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال کے ساتھ شریک ہوئے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 7:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details