اردو

urdu

ETV Bharat / state

اپوزیشن نے راجیہ سبھا سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا

راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ 8 اراکین پارلیمان کی معطلی کو منسوخ کئے جانے تک اپوزیشن کی جانب سے ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

By

Published : Sep 22, 2020, 11:06 AM IST

Updated : Sep 22, 2020, 11:51 AM IST

Opposition to boycott Rajya Sabha till suspension of 8 members revoked: Ghulam Nabi Azad
معطل شدہ اراکین کی بحالی تک راجیہ سبھا کا بائیکاٹ کرنے اپوزیشن کا اعلان

اپوزیشن نے راجیہ سبھا سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا

وقفہ صفر کے دوران راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے زرعی بلز کے تعلق سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم ایس پی کے قواعد کو وقتاً فوقتاً سی 2 سوامی ناتھن فارمولہ کے تحت طئے کیا جائے۔

انہوں نے ایک اور تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ نجی شعبہ حکومت کی جانب سے طئے شدہ کم از کم قیمت سے بھی کم قیمت میں اشیا خوردونوش کی خریداری نہ کرسکیں۔

Last Updated : Sep 22, 2020, 11:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details