اردو

urdu

By

Published : Aug 20, 2021, 10:21 PM IST

ETV Bharat / state

اپوزیشن متحد ہو کر 2024 کے الیکشن کی تیاری کرے: سونیا

کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے 19 اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام مودی حکومت سے آزادی چاہتے ہیں لہٰذا اپوزیشن پارٹیوں کو متحد ہو کرسنہ 2024 کے لوک سبھا الیکشن پر توجہ دینی ہے۔

سونیا گاندھی
سونیا گاندھی

سونیا گاندھی نے اپوزیشن کے اہم رہنماؤں اور وزرائے اعلیٰ سے ورچول میٹنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کوسنہ 2024 کے لوک سبھا الیکشن کے منصوبے پر منظم طور پر اور واحد ایجنڈے پر کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' اپوزیشن پارٹیوں کی اپنی کچھ رکاوٹیں ہو سکتی ہیں لیکن چیلنج جمہوری اقدار کا قیام ہے ۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہے اور متحد ہو کر ملک کے عوام کو آزادی دلانی ہے'۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد سے سیاسی جنگ لڑنا ہے۔ پارلیمانی سیشن کے دوران جس طرح سے ہر کسی نے ایک ہو کر اتحاد کا ثبوت دیا ہے اسی اتحاد سے پارلیمنٹ کے باہر بھی اس حکومت کی پالیسی کے خلاف لڑنا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مذید کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد کے سبب پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں آئین ترمیمی بل پاس ہو سکا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details