اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسان احتجاج: اپوزیشن رہنماؤں کی صدر کووند سے ملاقات آج - اپوزیشین جماعتیں

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کی مرکزی حکومت کے ساتھ متوقع چھٹے دور کی بات چیت کے درمیان 24 سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے 9 دسمبر کو صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Opposition Parties To Meet President Kovind Tomorrow On Farmers' Issue
کسان احتجاج پر اپوزیشن وفد کی کل صدر کووند سے ملاقات

By

Published : Dec 8, 2020, 10:42 PM IST

Updated : Dec 9, 2020, 6:44 AM IST

زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران 9 دسمبر کو اپوزیشن جماعتوں کا ایک وفد صدر جمہوریہ سے ملاقات کرکے اس معاملہ میں مداخلت کی درخواست کرے گا۔

وفد میں کانگریس رہنما راہل گاندھی، این سی پی سربراہ شردپوار، سی پی ایم کے رہنما سیتارام یچوری، سی پی آئی کے ڈی راجہ اور ٹی آر بالو شامل رہیں گے۔

اپوزیشن جماعتیں جنہوں نے پارلیمنٹ میں زرعی بل پر شدید اعتراض کیا تھا، نے اس سے پہلے بھی صدر جمہوریہ سے ملاقات کرکے بلز پر دستخط نہ کرنے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ راجیہ سبھا میں بلز کو غیرقانونی طریقہ سے منظوری دی گئی۔ بالآخر صدر جمہوریہ نے بلز کو منظوری دے دی تھی۔

صدر جمہوریہ نے اپوزیشن کے صرف پانچ ارکان کو ملاقات کی اجازت دی ہے۔ وہیں اپوزیشن ارکان نے صدر کووند کی جانب سے اس معاملہ میں مداخلت کی امید ظاہر کی ہے۔

Last Updated : Dec 9, 2020, 6:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details