نئی دہلی: پارلیمنٹ کے رواں بجٹ اجلاس کے درمیان مختلف مسائل پر حکمت عملی طے کرنے کے لیے پیر کے روز اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ ہوئی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر و کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کے دفتر میں منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں عام آدمی پارٹی اور سماج وادی پارٹی نے بھی اس میٹنگ میں حصہ لیا۔ عآپ کے سینیئر رہنما سنجے سنگھ نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں جن مسائل پر بات ہوئی ان میں اڈانی کا معاملہ اور گزشتہ ہفتے ایوان بالا میں کھڑگے کی تقریر کو ریکارڈ سے خارج کرنا شامل تھا۔
Opposition Meet مختلف اہم مسائل پر اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ - دہلی نیوز
دہلی میں کانگریس صدر و اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کے دفتر میں مختلف اہم مسائل پر اپوزیشن پارٹیوں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ Kharge on BJP And Adani Group
کانگریس دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ مل کر اڈانی گروپ پر ہنڈنبرگ ریسرچ رپورٹ کی جانچ کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقات یا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ذریعہ انکوائری کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ہنڈنبرگ کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اڈانی گروپ کئی دہائیوں کے دوران اسٹاک کی ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ اسکیم میں ملوث رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ کے باہر گاندھی مجسمہ کے پاس ایک زبردست احتجاج کیا تھا، جس میں اپوزیشن کے اراکین پارلیمان نے اڈانی گروپ کے معاملے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی یا سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، وہیں کانگریس صدر ملکاارجن نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اڈانی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے، اتنے بڑے معاملے پر مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اب ہم میٹنگ کریں گے تمام اپوزیشن جمع ہوکر اس معاملے پر فیصلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : Parliament Budget Session 2023 پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کا احتجاج، اڈانی تنازعہ میں جے پی سی جانچ کا مطالبہ