نئی دہلی: کانگریس اور اپوزیشن کے کئی اراکین نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔
احتجاج کررہے اراکین اپنے ہاتھوں میں لکھی ہوئی تختیاں اور بینر لے کر سرکار پر جاسوسی کرانے کا الزام لگاتے ہوئے نعرے بازی کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کانگریس اور حزب اختلاف کے کئی اراکین نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ خبر کے مطابق بتایا گیا ہے کہ حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے جمع ہوکر نعرے بازی کی۔ احتجاج کررہے اراکین ہاتھوں میں لکھی ہوئی تختیاں اور بینر لے کر حکومت پر جاسوسی کرانے کا الزام لگاتے ہوئے نعرے بازی کررہے تھے۔ احتجاج میں کانگریس قائد راہل گاندھی، پارٹی کے لوک سبھا میں لیڈر ادھیر رنجن چودھری، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے، پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے علاوہ ترنمول کانگریس، ڈی ایم کے اور دیگر جماعتوں کے اراکین شامل تھے۔
مزید پڑھیں:زرعی قوانین کے خلاف پارلیمنٹ کے احاطے میں راہل گاندھی کا احتجاج
احتجاج میں کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی کے لوک سبھا میں لیڈر ادھیر رنجن چودھری، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے، پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے علاوہ ترنمول کانگریس، ڈی ایم کے اور دیگر جماعتوں کے اراکین شامل تھے۔