حزب اختلاف کے رہنماؤں کے مطابق اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن سے منگل کو ملاقات کی جائے گی۔ اس سے پہلے تیلگو دیشم پارٹی اور آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ 'کم از کم 50 فیصد ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی پرچیوں کو ملایا جانا چاہیے اور ان دونوں میں فرق ہونے پر پرچیوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔'
انہوں نے کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'الیکشن کمیشن اپنا اعتماد کھو چکا ہے۔ سپریم کورٹ کی رولنگ کے مطابق ہر ایک اسمبلی حلقہ سے کم از کم پانچ وی وی پی اے ٹی پرچیوں کو ای وی ایم کی کاؤنٹنگ سے ملایا جانا چاہیے۔'