کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کے کنبہ کو راحت دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو ایک صحیح رقم طے کرکے متاثرہ کنبوں کو راحت فراہم کرنی چاہئے۔
راہل گاندھی نے بدھ کو ٹوئٹ کیا کہ سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو غلطی سدھارنے کا موقع دیا ہے۔