اردو

urdu

ETV Bharat / state

اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف جمعہ کو انڈیا اتحادکا ملک گیر مظاہرہ - اراکین کی معطلی کیخلاف انڈیا اتحاد کا احتجاج

Oppn MPs suspended: INDIA to hold nationwide protest on December 22 اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا الائنس نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اپوزیشن اراکین کی معطلی کے خلاف جمعہ (22 دسمبر) کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈیااتحاد کے رہنماؤں کی میٹنگ میں، اتحادی جماعتوں نے اگلے عام انتخابات میں جیت کے لیے مل کر کام کرنے اور ریاستی سطح پر سیٹوں کے تال میل کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف جمعہ کو انڈیا اتحادکا ملک گیر مظاہرہ
اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف جمعہ کو انڈیا اتحادکا ملک گیر مظاہرہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 8:34 PM IST

نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا الائنس نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اپوزیشن اراکین کی معطلی کے خلاف جمعہ (22 دسمبر) کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈیااتحاد کے رہنماؤں کی میٹنگ میں، اتحادی جماعتوں نے اگلے عام انتخابات میں جیت کے لیے مل کر کام کرنے اور ریاستی سطح پر سیٹوں کے تال میل کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میٹنگ کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ انڈیا اتحاد 22 دسمبر کو پارلیمنٹ سے اپوزیشن اراکین کی معطلی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرے گا۔ کانگریس کے ترجمان جے رام رمیش نے کہا، "راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے کل 151 اپوزیشن اراکین کو معطل کر دیا گیا ہے اور جیسا کہ کھڑگے جی نے کہا ہے، ہم 22 دسمبر کو ہر ریاست میں ایک ساتھ احتجاج کریں گے۔"
میٹنگ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے، مسٹر کھڑگے نے یہ بھی کہا، "ہماری اہم فکر انتخابات جیتنا اور اتحاد کے اراکین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتحاد کے تمام لوگ مل کر کام کریں گے اور سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مقامی سطح پر بات چیت ہوگی اور اگر کوئی تنازع ہوا تو پارٹی کے مرکزی رہنما اسے حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی معطلی پر راہل گاندھی کا شدید ردعمل
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام 28 جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی اور سب نے اجلاس کو موثر بنایا جس پر تمام جماعتوں کے رہنما مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میٹنگ کے بعد اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔ اتحاد کے سربراہ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے مل کر سیٹیں جیتنی ہیں پھر مل کر اپنے لیڈر کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو تین ریاستوں میں جیت کے بعد بی جے پی کا غرور بڑھ گیا ہے لیکن انڈیا اتحاد پہلے جیتے گا اور اس کے بعد اس بات پر غور کیا جائے گا کہ ممبران پارلیمنٹ اپنے لیڈر کا انتخاب کیسے کریں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details