اردو

urdu

ETV Bharat / state

Operation Ajay Fifth Flight آپریشن اجے کے تحت پانچویں پرواز کی دہلی میں آمد

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے۔ ہندوستان کے کئی افراد اسرائیل پھنسے ہوئے ہیں جنہیں واپس لانے کے لئے حکومت کی جانب سے آپریشن اجے چلایا جارہا ہے، پانچویں پرواز میں 286 افراد دہلی پہنچے ہیں۔ Operation Ajay being operated by Indian Govt

Operation Ajay
Operation Ajay

By ANI

Published : Oct 18, 2023, 11:54 AM IST

نئی دہلی: حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے آپریشن اجےکے تحت اسپائس جیٹ کی ایک پرواز 286 مسافروں کے ساتھ تل ابیب سے منگل کو دہلی ہوائی اڈے پر پہنچی ہے۔ ان میں 18 نیپالی شہری بھی شامل ہیں۔

حکومت ہند کے آپریشن اجے کے تحت چلائی جانے والی یہ پانچویں پرواز ہے جو اسرائیل سے واپس آنے کے خواہشمند ہندوستانی افراد کی واپسی میں سہولت فراہم کررہی ہے جہاں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ آپریشن اجے کے تحت 18 نیپالی شہریوں سمیت 286 مسافر پانچویں فلائٹ پر سوار ہوئے۔ انہوں نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ایل مروگن کے ذریعہ ہوائی اڈے پر استقبال کرنے والے مسافروں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ کیرالہ حکومت کے مطابق اسرائیل سے فلائٹ میں آنے والے مسافروں میں ریاست کے 22 لوگ بھی شامل تھے۔

اسپائس جیٹ کے طیارہ A340 اتوار کو تل ابیب میں لینڈنگ کے بعد تکنیکی مسئلے کا شکار ہوگیا تھا اور اس مسئلے کو دور کرنے کے لیے طیارے کو اردن لے جایا گیا تھا۔ اس تکنیکی خرابی کو حل کرنے کے بعد طیارہ منگل کو تل ابیب سے 286 مسافروں کو لیکر دہلی پہنچا۔ در اصل طیارہ کو پیر کی صبح قومی دارالحکومت پہنچنا تھا تاہم تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: آپریشن اجے کے تحت 274 بھارتیوں کے ساتھ چوتھی پرواز اسرائیل سے روانہ

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں دو طرفہ کاروائیوں میں پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں زخمی اور لاکھوں کی تعداد میں فلسطینی افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ مختلف ممالک کے رہنماؤں نے جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک سے مسئلہ کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details