اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیا قربانی کے لیے آن لائن بکرے کی خرید جائز ہے؟ - بکروں کی خریدو فروخت شروع

کیا قربانی کا جانور آن لائن خریدا جا سکتا ہے؟ اور اگر ہاں تو کیا آن لائن وزن کے حساب سے جانور خریدنا درست ہے یا نہیں؟

mufti qasim qasmi
مدرسہ غازی الدین کے امام و مفتی قاسم قاسمی

By

Published : Jul 18, 2020, 9:15 PM IST

ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کی وبا اور اس دوران عید الاضحیٰ کا تہوار گذشتہ برسوں کے مقابلے قدر مختلف ہے، تاہم سنت ابراہیمی تو بہرحال ادا کی جانی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ان حالات کو دیکھتے ہوئے مختلف طریقوں سے بکروں کی خریدو فروخت شروع ہوئی ہے۔ اس میں آن لائن سے لیکر آف لائن تک اور خوبصورتی سے لیکر وزن کے حساب سے بھی خریداری کی جا رہی ہے۔

ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا قربانی کا جانور آن لائن خریدا جا سکتا ہے؟ اور اگر ہاں تو کیا آن لائن وزن کے حساب سے جانور خریدنا درست ہے یا نہیں؟

اسی سوال کے جواب کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مدرسہ غازی الدین کے امام و مفتی قاسم قاسمی سے بات چیت کی۔ جس میں مفتی قاسم نے بتایا کہ، 'موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے آن لائن بکروں کی خریداری کو لے کر مفتیان کرام کی رائے مختلف ہے۔ تاہم کچھ مفتیان اسے درست فرماتے ہیں وہیں کچھ کا کہنا ہے کہ جانور خود جا کر خریدنا بہتر ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ، 'اطلاعات کے مطابق کے بکرے کی خرید کلو کے حساب سے کی جا رہی ہے اگر اس کی خرید قربانی کے لیے کی جا رہی ہے تو یہ درست نہیں ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details