اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی - کورونا وائرس سے متعلق معلومات

کورونا وائرس سے متعلق معلومات کے نام سے دھوکہ دہی کے ذریعہ لنک بھیجے جارہے ہیں۔ اگر کوئی شخص ان لنکس پر کلیک کرتا ہے تو پھر اس کے موبائل میں موجود تمام معلومات دھوکہ دہی کرنے والے تک پہنچ جاتی ہے اور اس کے ذریعہ وہ ان کے اکاؤنٹ سے پیسے اڑا لیتا ہے۔

کورونا وائرس کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی
کورونا وائرس کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی

By

Published : Mar 28, 2020, 9:56 PM IST

پورے ملک میں لوگ کورونا وائرس کا شکار بن رہے ہیں۔ لیکن دھوکہ دہی کرنے والے اس وبا کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اس وبا کا استعمال کرتے ہوئے وہ بہت سے طریقوں سے معلومات حاصل کرکے لوگوں کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے نکال رہے ہیں ہے۔

س طرح کے کئی معاملے سامنے آنے کے بعد نہ صرف دہلی پولیس نے بلکہ وزارت داخلہ نے بھی لوگوں سے الرٹ رہنے کی اپیل کی۔

معلومات کے مطابق 'پولیس کو ایسی بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں جب لوگوں کو فون کر کورونا وائرس کے بہانے جانکاری معلوم کی گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق معلومات کے نام سے دھوکہ دہی کے ذریعہ لنک بھیجے جارہے ہیں۔ اگر کوئی شخص ان لنکس پر کلیک کرتا ہے تو پھر اس کے موبائل میں موجود تمام معلومات دھوکہ دہی کرنے والے تک پہنچ جاتی ہے اور اس کے ذریعہ وہ ان کے اکاؤنٹ سے پیسے اڑا لیتا ہے۔

کورونا وائرس کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی

ان طریقوں سے کی جا رہی دھوکہ دہی

آن لائن دھوکہ دہی۔جعلی ویب سائٹ بنا کرادویات اور دیگر سامان پہنچانے کے نام پر رقم لے رہے ہیں۔

ٹیلی فون کی دھوکہ دہی-دھوکہ دہی کرنے والے، لوگوں کو فون کر بتا رہے ہے کہ وہ ان کے رشتہ دار ہیں اور کورونا کی وجہ سے اسپتال میں ہیں۔ وہ ان سے علاج کے نام پر مدد طلب کرتے ہیں۔

فشنگ-بہت سارے معاملات میں یہ دیکھا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق معلومات ای میل یا واٹس ایپ پر ریسکیو سے متعلق معلومات کے نام پر لنک بھیجے جاتے ہیں۔ یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ اس طرح کی معلومات محکمہ صحت نے بھیجی ہے۔ لیکن جیسے ہی لوگ اس لنک پر کلک کرتے ہیں، ان کے موبائل میں موجود تمام معلومات ان فراڈ کرنے والوں کو پہنچ جاتی ہیں اور وہ اس کے ذریعے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکال لیتے ہیں۔

دھوکہ دہی سے بچنے کے طرہقے

  • کورونا وائرس سے متعلق ای میل یا لنک پر کلک نہ کریں۔
  • بینک سے متعلق جانکاری میں متعدد پاس ورڈ رکھیں
  • اینٹی وائرس سافٹ ویئر کو اپنے موبائل میں اپ ڈیٹ رکھیں
  • اپنے اہل خانہ اور بچے کو بھی اس طرح کے آن لائن دھوکہ دہی سے بچنے کے بارے میں بھی آگاہ کریں۔
  • کورونا کے نام پر چندہ دینے سے پہلے اس کی سچائی کے بارے میں معلومات حاصل کریں
  • دھوکہ دہی ہونے پرمعاملہ کی شکایت پولیس سے کریں

ABOUT THE AUTHOR

...view details