جامعہ ملیہ اسلامیہ، پیشہ ور افراد، ملازمت کے متلاشیوں، اسکول چھوڑنے والوں اور یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے ایک آن لائن ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس Online Course On Digital Marketing شروع کرنے جا رہا ہے۔ جس میں سوشل میڈیا، آن لائن اشتہارات، موبائل آلات، ویب سائٹس، بلاگز، ای میلز،یوٹیوب وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔ اس کورس کی اہم خصوصیات یہ ہیں’ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا جائزہ‘ لیڈ جنریشن‘ سرچ انجن آپٹیمائزیشن‘ بلاگنگ اور مواد کی مارکیٹنگ، آن لائن ایڈز اور ایڈورڈز، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، یوٹیوب اور ایڈسینس، گوگل اور ویب تجزیات، ای میل مارکیٹنگ کورس میںشامل کیا گیا ہے۔ Online Course On Digital Marketing
Online Course On Digital Marketing: جامعہ میں آن لائن ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس شروع - جامعہ ملیہ اسلامیہ
امعہ ملیہ اسلامیہ، پیشہ ور افراد، ملازمت کے متلاشیوں، اسکول چھوڑنے والوں اور یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے ایک آن لائن ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس شروع کرنے جا رہا ہے۔ جس میں سوشل میڈیا، آن لائن اشتہارات، موبائل آلات، ویب سائٹس، بلاگز، ای میلز،یوٹیوب وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔
پیشہ ور افراد، کاروباری افراد، یونیورسٹی کے طلباء، ملازمت کے متلاشی اور اسکول چھوڑنے والے طلباشامل ہوسکتے ہیں اس کی مدت تین ماہ ہوگی اس کی فیس تین ماہ کے لیے 5000روپے رکھی گئی ہے ،اس کی رجسٹریشن 26 مارچ 2022 سے شروع ہوچکی ہے۔ مزید جانکاری کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ Online Course On Digital Marketing
مزید پڑھیں:پروفیسر نجمہ اختر کو پدم شری تفویض
یاد رہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ اب کاروبار کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے، چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا، اور اس سے بھی بڑھ کر جب عالمی معیشت ای کامرس کی طرف بڑھ رہی ہے اور انٹرنیٹ ہماری روزمرہ زندگی کے تقریباً ہر پہلو میں داخل ہو چکا ہے۔ لیکن ڈیجیٹل مارکیٹنگ Online Course On Digital Marketing اصل کیا ہے تین ماہ کی مدت کے میں طلبا کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے بارے میں سمجھایا جائے گا اور ان کی باریکیوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔