اردو

urdu

ETV Bharat / state

زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے والے کو دو ہزار روپے انعام ملے گا

کمشنر الوک سنگھ نے کہا 'ضلع میں ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لئے ان مقامات کی نشاندہی کی جائے گی جہاں حادثے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں'۔

دو ہزار روپے انعام ملے گا
دو ہزار روپے انعام ملے گا

By

Published : Nov 1, 2020, 8:30 PM IST

نوئیڈا ٹریفک پولیس آج سے 31 نومبر تک ٹریفک ماہ کی شروعات کی ہے۔ گوتم بودھ نگر کے پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے پروگرام کی شروعات کی۔

ٹریفک ماہ کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے والے کو دو ہزار روپے انعام ملے گا

کمشنر الوک سنگھ نے کہا 'ضلع میں ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لئے ان مقامات کی نشاندہی کی جائے گی جہاں حادثے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
’بے روزگاری، تعلیم اور صحت کا مسئلہ ہماری ترجیح‘

حادثے کے دوران زخمی کو ہسپتال پہنچانے والے شخص کو 2000 روپے کا انعام بھی دیا جائے گا، اس کے ساتھ ہی وقتاً فوقتاً ڈرائیوروں کے لئے بیداری مہم بھی چلائی جائے گی اور ضابطہ شکنی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جائے گی۔

صرف یہی نہیں کمشنر الوک سنگھ نے کہا 'الیکٹرانک کاروں کو فروغ دینے کے لئے آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے، الیکٹرک کاریں مستقبل میں کافی سود مند اور کارآمد ثابت ہوں گیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details