اردو

urdu

ETV Bharat / state

شری گنگا نگر میں بی ایس ایف ٹرک پلٹنے سے ڈرائیور ہلاک

رائے سنگھ نگر کے وجے نگر مارگ پر باجو والا ستجنڈا کے درمیان فوج کا ٹرک پلٹ گیا۔

شری گنگا نگر میں بی ایس ایف ٹرک پلٹنے سے ڈرائیور ہلاک
شری گنگا نگر میں بی ایس ایف ٹرک پلٹنے سے ڈرائیور ہلاک

By

Published : Aug 22, 2020, 4:47 PM IST

اس حادثے میں چار جوان شدید زخمی ہوئے ہیں، جب کہ ڈرائیور کی دوران علاج موت ہوگئی ہے۔

شری گنگا نگر کے لال گڑھ جاٹان آرمی کینٹ سے نروانا کی طرف جارہی تیز رفتار ٹرک کا سڑک پر گڑھے ہونے کی وجہ توازن بگڑ گیا، اور ٹرک درخت سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں ٹرک میں سوار جوانوں کو شیدید چوٹیں آئیں ہیں۔وہیں ٹرک ڈرائیور کی موت ہوگئی، جب کہ دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

زخمی آرمی جوانوں کو رائے سنگھ نگر کے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ایک جوان کا اس حادثے میں پاؤ کٹ گیا ہے۔

ستیندر گپتا، بابو رام پرجاپت اور ہنس راج یادو شدید زخمی ہوئے ہیں۔وہیں ٹرک ڈرائیور کشن وی کی موت ہوگئی ہے۔

رائے سنگھ نگر کے ڈی ایس پی تارا رام بیروا نے بتایا کہ لال گڑھ چھاؤنی کے فوج کا ٹرک پلٹ گیا جس میں ڈرائیور کی موت ہوگئی ہے۔ دو جوان زخمی ہیں۔وہیں ایک جوان کا پاؤ کٹ گیا ہے۔ایک کے سر میں چوٹ لگی ہے۔زخمیوں کو ریفر کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details