اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi Crime جامع مسجد کے علاقے میں گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق - جامع مسجد علاقے میں دیر رات ہوئی فائرنگ

دہلی کے جامع مسجد علاقے میں دیر رات ہوئی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ مرنے والے شخص کی شناخت چاوڑی بازار کے رہنے والے سمیر کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ یہاں ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا۔ ہوٹل کے مالک سے کچھ شرپسندوں کی جھڑپ ہوئی۔ سمیر مداخلت کرنے پہنچا لیکن بدمعاشوں نے فائرنگ کردی جس میں اسے گولی لگ گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 18, 2023, 10:59 AM IST

نئی دہلی:دہلی کے جامع مسجد علاقے میں بدھ کو دیر گئے شرپسندوں نے کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔ مسجد کے گیٹ نمبر ایک کے سامنے پیش آنے والے اس واقعے میں ایک 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے۔ سمیر وہاں ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا۔ جانکاری کے مطابق دیر رات کچھ شرپسند ہوٹل میں آئے اور اس کے مالک سے لڑائی شروع کر دی۔ اسی دوران سمیر وہاں پہنچ گیا اور مداخلت کرنے لگا۔ اس کے بعد ہتھیاروں سے لیس بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس میں سمیر کو گولی لگی۔

واقعہ کے بعد تمام بدمعاش وہاں سے فرار ہوگئے۔ سمیر کو زخمی حالت میں لوک نائک جے پرکاش اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اپنی بیوی کے علاوہ سمیر کے خاندان میں دو بیٹیاں ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے اور موقع پر موجود تمام لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ڈی سی پی سنٹرل سنجے کمار سین نے بتایا کہ پولیس کو اس معاملے کی اطلاع صبح 1.30 بجے ملی۔ یہ واقعہ تھانہ جامع مسجد کے علاقے 'یا رب چلا دے ہوٹل' کے قریب پیش آیا۔

متوفی کی شناخت سمیر کے طور پر ہوئی ہے جو کہ چاوڑی بازار دہلی کا رہنے والا ہے، اس کے سر میں گولی لگی تھی۔ موقع پر تفتیش اور پوچھ گچھ میں پولیس کو معلوم ہوا کہ سمیر کا بہنوئی ہوٹل چلاتا ہے۔ رات کو وہ بھی وہاں موجود تھا۔ کچھ لڑکے وہاں پہنچ گئے اور پھر انہوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ معلومات کے مطابق اس علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 16 مئی کو بھی پولیس اسٹیشن چاندنی محل کے علاقے چتلی کبر میں فائرنگ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: TMC Leader Shot شرپسندوں کی فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے رینما زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details