اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد: انکت قتل معاملے میں ایک شخص گرفتار - آئی بی ملازم انکت شرما کا قتل

آئی بی ملازم انکت شرما قتل کے معاملے میں کرائم برانچ کی ٹیم نے اتر پردیش کے سنبھل سے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس کی شناخت ناظم کے نام سے ہوئی ہے۔

دہلی تشدد: انکت قتل کیس معاملے میں ایک اور شخص گرفتار
دہلی تشدد: انکت قتل کیس معاملے میں ایک اور شخص گرفتار

By

Published : Mar 31, 2020, 10:41 PM IST

دراصل کرائم برانچ کی ٹیم مسلسل شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے دوران آئی بی ملازم انکت شرما کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس قتل کیس میں پولیس نے اتر پردیش کے سنبھل سے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس کی شناخت ناظم کے نام سے ہوئی ہے۔ اس سے پہلے گرفتار شدہ ملزم نے ناظم کے نام کا خلاصہ کیا تھا۔جس کے بعد کرائم برانچ پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

دہلی تشدد: انکت قتل کیس معاملے میں ایک اور شخص گرفتار

حال ہی میں کرائم برانچ کی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ اس قتل میں ملوث ناظم ایک سنبھل میں چھپا ہوا ہے۔

اس اطلاع پر کرائم برانچ کی ٹیم نے وہاں چھاپہ مارا اور اسے تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 'وہ ناظم کے کردار کی چھان بین کر رہے ہیں۔ اگر اس قتل میں اس کا کردار پایا گیا تو اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔'

دہلی تشدد: انکت قتل کیس معاملے میں ایک اور شخص گرفتار

واضح رہے کہ 'انکت قتل کیس کی تفتیش کر رہی کرائم برانچ کی ایس آئی ٹی نے اب تک چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔'

پولیس نے پہلے سلمان کو گرفتار کیا۔ سلمان سے پوچھ گچھ کے بعد فیروز، جاوید، گلفام، شعیب اور انس کوگرفتار کرلیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details