اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: 10 لاکھ لوگوں کو ملے گی رہائش - دہلی میں غیر مجاز کالونیوں

شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بدھ کو کہا کہ 'دہلی میں غیر منظور شدہ کالونیوں میں رہ رہے 40 لاکھ لوگوں کو مکان کا مالکانہ حق اور 10 لاکھ لوگوں کو جہاں جھگی وہیں مکان اسکیم کے تحت رہائش دی جائے گی۔'

دہلی: 'جہاں جھگی وہیں مکان' کے تحت 10 لاکھ لوگوں کو ملے گی رہائش
دہلی: 'جہاں جھگی وہیں مکان' کے تحت 10 لاکھ لوگوں کو ملے گی رہائش

By

Published : Feb 5, 2020, 3:32 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:53 AM IST

پوری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'دہلی میں 1947 میں آٹھ لاکھ لوگ تھے جن کی تعدادا بڑھ کر دو کروڑ ہو گئی ہے۔ '

شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ '40 - 50 ملین لوگ یہاں غیر منظور شدہ کالونیوں میں رہ رہے ہیں جہاں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔'پردھان منتری آواس یوجنا' کے تحت جہاں جھگی وہیں مکان دیا جائے گا۔ ان مکانوں میں رسوئی گھر اور ٹوائلٹ کی سہولت ہوگی۔'

ہردیپ سنگھ نے کہا کہ 'پردھان منتری آواس یوجنا' کے تحت ایک کروڑ مکان تیار کیا جا رہا ہے جن میں سے 60 لاکھ کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے۔'

شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ 'برس 2030 تک تقریبا 60 کروڑ لوگ شہروں میں رہیں گے جن کے لیے بڑی تعداد میں گھروں کی ضرورت ہو گی۔'

انہوں نے کہا ہاؤسنگ کی تعمیر کو لے کر ریاستوں کو کئی قسم کی مدد دی جا رہی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 6:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details