قومی دارالحکعمت دہلی سے متصل نوئیڈا کے تھانہ کاسنہ کے گاؤں نیانہ میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔
نوئیڈا فائرنگ میں ایک شخص ہلاک - One killed in Noida's
نوئیڈا کے کاسنہ میں راستہ تنازع کے پیش نظر دو فریقوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
نوئیڈا فائرنگ میں ایک شخص ہلاک
واضح رہے کہ راستے کے تنازعہ میں یہ گولی چلائی گئی ہے، ڈی سی پی راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ گاؤں نیانہ میں راج کمار بیٹے جیسمل کے گھر کے سامنے بجیندر ولد نیت رام کو گولی لگی جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی، جبکہ دیویندر کا دایاں ہاتھ کلائی سے جدا ہو گیا ہے۔
زخمیوں کو ہسپتال بھیج دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے، جبکہ سینیئر افسران اور پولیس کی نفری جائے واردات پر موجود ہے۔