دراصل طالبہ نے مو بائل میں گیم کھیلنا شروع کیا تو وہ اتنا مصروف ہوگئی کہ وہ 17 دنوں تک مختلف ریاستوں میں گھومتی رہی۔
موبائل گیم نے بچی کو گھر چھوڑنے پر مجبور کیا - گھر
دارالحکومت دہلی میں ایک حیران کر دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ریاست اتراکھنڈ کے رہنے والی دسویں جماعت کی ایک طالبہ موبائل میں گیم کھیلتے کھیلتے دوسرے علاقے میں پہنچ گئی۔
18 ویں دن دارالحکومت دہلی کے کملہ مارکیٹ علاقے میں ملی۔ ڈی سی پی مندیپ سنگھ رندھوا نے بتایا کہ گذشتہ 18 جولائی کی رات پولیس پیٹرولنگ کر رہی تھی تو اس دوران اجمیری گیٹ کے پاس انہوں نے دیکھا کہ ایک بچی اکیلے کھڑی تھی۔ تو انہوں نےبچی سے اکیلے کھڑے ہونے کے سلسلے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی سے ملنے آئی ہے۔ پولیس کو اس کی باتوں پر شک ہوا تو انہوں نے بچی سے اس کے فیملی ممبر کا فون نمبر مانگا۔ جس کے بعد فیملی کو فون کیا تو معلوم ہوا کہ وہ 18 دنوں سے گھر چھوڑ کر غائب ہے۔
بچی نے بتایا کہ وہ گیم کھیلنے کے چکر میں گھر سے غائب ہوئی تھی۔بچی نے پولیس کو بتایا کہ وہ دسویں جماعت کی طالبہ ہے۔ ایک دن اپنی والدہ کے موبائل میں کوریائی 3 ڈی ڈرائیونگ گیم ٹیکسی ڈاؤن لوڈ کرکے کھیلنا شروع کیا۔ اسی گیم سے متاثر ہو کر گھر چھوڑ کر نکلی تھی۔