اردو

urdu

ETV Bharat / state

چیت رام منڈی میں کورونا وائرس سے ایک اور موت - مہلوک شخص سبزی کا کاروبار کرتا تھا

دارالحکومت دہلی میں واقع دو سب سے بڑی سبزی منڈیوں (آزاد پور منڈی، چیت رام منڈی) میں کووڈ-19 سے کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چیت رام منڈی میں ایک اور شخص کے ہلاک ہونے کی خبر آئی ہے۔

چیت رام منڈی میں کروونا وائرس سے ایک اور موت
چیت رام منڈی میں کروونا وائرس سے ایک اور موت

By

Published : May 17, 2020, 7:37 PM IST

ای ٹی وی بھارت نے دہلی کے آزاد پور اور چیت رام منڈی کیشو پور کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے جس میں منڈیوں میں کورونا سے ہونے والی اموات کے بعد اندیشہ ظاہر کیا گیا کہ اگر منڈیوں کے ذمہ داران غفلت سے باز نہیں آئے تو صورت حال انتہائی خطرناک شکل اختیار کر سکتی ہے اور اس خطرے کی پہلی دستک سنائی بھی دے دی، جب چیت رام منڈی کیشو پور میں شنٹی ٹماٹر والے کی آج موت ہو گئی۔

چیت رام منڈی میں کروونا وائرس سے ایک اور موت

ہلاک شدہ رام منوہر لوہیا ہاسپیٹل میں زیر علاج تھا لیکن وہ ٹھیک نہیں ہو سکا۔ دہلی میں واقع چیت رام منڈی میں 79 نمبر کی دکان تھی، جہاں ہلاک شدہ شخص سبزی کا کاروبار کرتا تھا۔ اس شخص کا نام گھنشام ہے لیکن شنٹی ٹماٹر والے کے نام سے مشہور تھا۔

اس طرح منڈیوں میں کورونا وائرس کے بچاؤ کے مکمل انتظامات نہ ہونے سے چیت رام منڈی میں ایک اور موت واقع ہو گئی۔ اس سے پہلے بھی اس منڈی میں کورونا سے ایک موت ہو چکی ہے جبکہ آزاد پور منڈی میں اب تک چار افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاجر انل ملہوترہ کے مطابق حکومت اور انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے اموات ہو رہی ہیں۔ نہ کسی طرح کا کوئی انتظام ہے، سینٹائیزیشن مشین بھی نہیں ہے اور نہ ہی ماسک تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details