اردو

urdu

ETV Bharat / state

Exhibition In Shaheen Bagh: شاہین باغ میں نمائش کا اہتمام

شاہین باغ میں پہلی مرتبہ نمائش کا اہتمام (Exhibition In Shaheen Bagh) کیا گیا، جس میں تقریباً 40 اسٹال لگائے گئے۔ اس نمائش میں خواتین کے لیے نئے نئے ڈیزائن کے سوٹ اور دیگر کپڑے کے اسٹال لگائے گئے۔

Exhibition In Shaheen Bagh: شاہین باغ میں نمائش کا اہتمام
Exhibition In Shaheen Bagh: شاہین باغ میں نمائش کا اہتمام

By

Published : Nov 23, 2021, 2:20 PM IST

Updated : Nov 23, 2021, 2:26 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ کے شاہین پبلک اسکول میں نمائش (Exhibition At Shaheen Public School) کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش میں خواتین کے ملبوسات، بچوں کے کھلونے کے ساتھ ساتھ کھانے کے اسٹال بھی لگائے گئے۔

اس نمائش میں کئی نئے تاجروں نے حصہ لیا جنہوں نے کہا کہ 'اس طرح کے بازار سے چھوٹے تاجروں کو اپنے پروڈکٹس کی نمائش کرنے کا بہترین موقع ملتا ہے۔'

Exhibition In Shaheen Bagh: شاہین باغ میں نمائش کا اہتمام

نمائش کی منتظمین افشاں اور نازیہ نے بتایا کہ 'شاہین باغ (Exhibition In Shaheen Bagh) میں ان کا پہلا فیشن بازار ہے، جس میں تقریباً 40 اسٹال لگائے گئے جن میں خواتین کے لیے نئے نئے ڈیزائن کے سوٹ اور دیگر کپڑے رکھے گئے۔ بازار میں کافی تعداد میں لوگ خریداری کرنے آئے اور اس کا اچھا رسپانس بھی دیکھنے کو ملا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ان کی طرف سے ان خواتین کے لیے ایک چھوٹی سی کوشش ہے جو اپنے گھر سے چھوٹا بزنس کرتی ہیں ان کے لیے اس طرح کے بازار سے کاروبار میں فائدہ ہوتا ہے۔

افشاں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اس نمائش میں فی اسٹال سے تقریباً 1500 روپے لیے گئے جس میں ایک ٹیبل دو کرسی اور دوپہر کا کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔'

وہیں خریداری کرنے آئے صارفین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اس طرح کی نمائش میں اچھے ڈیزائن کے بہترین کپڑے کم قیمت پر مل جاتے ہیں ایسے بازار کو آگے بھی لگاتے رہنا چاہیئے۔'

یہ بھی پڑھیں:

ابوالفضل سے خریداری کرنے آئیں نور بانو نے کہا کہ 'خواتین کے لیے اچھے ڈیزائن کے کپڑے یہاں موجود ہیں، مجھے پسند آیا تو ایک سوٹ خرید لیا۔ اس طرح کی نمائش آگے بھی لگنی چاہیئے۔'

Last Updated : Nov 23, 2021, 2:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details