اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد معاملہ: عمران کو ملی ضمانت - دہلی

دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے دہلی تشدد کے ایک ملزم کو اس بنیاد پر ضمانت دے دی ہے کہ زخمی شکایت کنندہ کا پتہ نہیں چل رہا ہے، ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے ملزم عمران کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

دہلی تشدد معاملہ
دہلی تشدد معاملہ

By

Published : Sep 19, 2020, 10:30 AM IST

دہلی کی کڑکڑ ڈوما عدالت نے ملزم عمران کو 15 ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت منظور کرلی ہے، عدالت نے ملزم کو ہدایت ہے کہ وہ کسی گواہ سے رابطہ نہیں کریں گا اور نہ ہی شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کریں گے، عدالت نے کیس چلنے تک ملزم کو دہلی سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عدالت نے ملزم کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی مجرمانہ مقدمات میں ملوث نہیں ہوگے اور عدالت کی تمام کارروائیوں میں شریک ہوں گے۔

دہلی تشدد معاملہ

ملزم کے خلاف 28 سالہ راہل نے شکایت درج کروائی تھی، ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ سلیم ملک نے بتایا کہ ملزم گذشتہ 9 اپریل سے زیر حراست ہے، انہیں فرضی مقدمات میں پھنسایا گیا ہے، اس معاملے میں چارج شیٹ دائر کی گئی تھی تاہم ملزم سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔

دہلی پولیس نے بتایا کہ ''راہل نامی شخص نے شکایت درج کروائی تھی، اس نے اپنا پتہ اور موبائل نمبر غلط بتایا تھا، 26 مارچ کو جب کانسٹیبل ستیش نے تحقیقات کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ 25 فروری کو وہ موج پور ریڈ لائٹ پر تھا اور اس نے فسادیوں کو دیکھا تھا، اسی وقت ستیش نے عمران کو دیکھا جس کی ہدایت پر اسے گرفتار کیا گیا تھا۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details