اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوم جمہوریہ کے موقع پر 100 ہونہار طلبہ اعزاز سے سرفراز - مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشانک

ان تمام طلبہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے مہمان کی حیثیت سے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مدعو کیا گیا تھا، جن کی رہائش، خوراک اور آمد و رفت کا انتظام وزارت تعلیم نے کیا ہے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر 100 ہونہار طلبہ اعزاز سے سرفراز
یوم جمہوریہ کے موقع پر 100 ہونہار طلبہ اعزاز سے سرفراز

By

Published : Jan 26, 2021, 7:46 PM IST

وزارت تعلیم کی جانب سے ملک بھر کے اسکول، کالجوں، آئی آئی ٹی، این آئی آئی ٹی اور یونیورسٹیوں سے یوم جمہوریہ پریڈ- 2021 دیکھنے کے لیے مدعو کیے گئے 100 ہونہار طلبہ کو مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشانک' نے سرٹیفکیٹ آف ایکسلینس پیش کیا۔

ان تمام طلبہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے مہمان کی حیثیت سے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مدعو کیا گیا تھا، جن کی رہائش، خوراک اور آمدورفت کا انتظام وزارت تعلیم نے کیا ہے۔

مرکزی وزیر نے تمام طلبہ سے گفتگو کی اور انہیں ملک کی تعمیر کے لئے کام کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ "آج کا دن آپ سب نوجوانوں کو اپنے آئین پر فخر کرنے اور حب الوطنی کے جذبے کو محسوس کرنے کا دن ہے۔ مجھے یقین ہے کہ راج پتھ پر ملک کی فوجی قوت اور ثقافتی مہارت کا مشاہدہ کرنے کے بعد آپ کے اندر ان احساسات کو نئی طاقت حاصل ہوئی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'بھارت پوری دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور اس جمہوریت کی مضبوطی ہمارا جامع آئین ہے جو معاشرے کے آخری کنارے پر کھڑے شخص کو بااختیار بنانے کی راہ ہموار کرتا ہے اور جمہوریت کی منطقیت اور حیویت کو اسی وقت محفوظ اور زندہ رکھا جاسکتا ہے، جب قوم کا نوجوان جمہوریت اور ملک کی خوشحالی کے اصولوں کے لئے کام کرے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ "کسی قوم کے پاس بہت سے وسائل ہوسکتے ہیں لیکن کسی بھی قوم کی سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوانوں کی طاقت ہے۔ میں نوجوانوں کو آسمانی طاقت کے برابر سمجھتا ہوں۔

انہوں نے تمام طلبہ کو ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ "آپ آج کے نوجوان ہیں اور بھارت کا مستقبل بھی ہیں۔ آپ کے پاس زبردست توانائی، خواہشات، خواب اور ان کو پورا کرنے کی طاقت ہے۔ آپ جس شعبے میں بھی جائیں، اپنی بہترین شراکت پیش کریں، ملک کی تعمیر میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور ایک ذمہ دار شہری بنیں۔ مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اکیسویں صدی کی نوجوان نسل گولڈن انڈیا کا سنگ بنیاد بن جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details